حج کمپنیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ مؤخر کیا جائے: محمد افضل چودھری 

حج کمپنیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ مؤخر کیا جائے: محمد افضل چودھری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                            لاہور (انٹرویو:میاں اشفاق انجم، تصاویر:ایوب بشیر) حج کمپنیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ موخر کیا جائے، مسارات گروپ کا بروقت حج پالیسی دینے کا خیر مقدم، پرائیویٹ حج سکیم کو بھی بکنگ کی اجازت دی جائے،وقت سے پہلے حج پالیسی دینے سے بڑے مسائل پر قابو پایا جا سکے گا۔دسمبر کی چھٹیوں اور رجب اور رمضان المبارک کے لئے مسارات گروپ خصوصی پیکیج لایا ہے۔مسارات گروپ اپنی روایات کے مطابق حج2024ء کے لئے اکانومی، تھری سٹار، فائیو سٹار حج پیکیج متعارف کرائے گا۔مسارات گروپ کی انفرادیت اپنا پاکستانی سٹاف ہے۔ اِن خیالات کا اظہار مسارات گروپ پاکستان کے چیف ایگزیکٹو یونائیٹڈ گروپ ہوپ پنجاب کے مرکزی رہنما محمد افضل چودھری نے روزنامہ ”پاکستان“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین ہوپ سعید احمد ملک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ہوپ کا اجلاس ملتان میں کرانے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کے حج آرگنائزر بھی اتنے ہی اہم ہیں جتنے وسطی پنجاب کے۔ ہمیشہ جنوبی پنجاب کے حج آرگنائزر اجلاسوں میں لاہور آتے ہیں سعید احمد ملک نے خوبصورت روایت متعارف کرائی ہے۔ افضل چودھری نے کہا کہ دو ماہ پہلے حج پالیسی دینے کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے پرائیویٹ حج سکیم کو بھی فوری بکنگ کی اجازت دی جائے کمپنیوں کی تعداد کم کرنے سے مسائل بڑھیں گے، کلسٹرکا فیصلہ موخر کرنے کے لئے ڈی جی حج کردار ادا کریں۔انہوں نے بتایا مسارات گروپ سستا اور اچھا عمرہ دینے کی روایت برقرار رکھے گا۔ افضل چودھری نے کہا کہ مسارات گروپ اس لئے منفرد ہے کہ مکہ مکرمہ میں اردو بولنے والا ہمارا اپنا سٹاف رہنمائی کے لئے ہر جگہ موجود ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا مسارات گروپ اللہ کے فضل سے ٹورازم ا تھارٹی سعودیہ سے رجسٹرڈ ہو چکا ہے جلد ہم سیاحتی مقامات کے ساتھ بھی پیکیج دیں گے اس کے لئے مسارات گروپ کے ملک بھر میں موجود دفاتر تیاری کر لیں۔