حج2023ء میں ضیوف الرحمن کوگرانقدر خدمات پر خصوصی ایوارڈدیا گیا

  حج2023ء میں ضیوف الرحمن کوگرانقدر خدمات پر خصوصی ایوارڈدیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) حج2023ء میں ضیوف الرحمن کو قابل قدر خدمات پیش کرنے پر سعودی شرکہ ضیوف البیت کمپنی کے لئے انٹرنیشنل بزنس میگزین کی طرف سے خصوصی ایوارڈ کا اعلان، اس سلسلے میں مکہ مکرمہ میں ایوارڈ دینے کی خصوصی تقریب کا انعقاد۔چیئرمین ضیوف البیت اسامہ دانش، فواز دانش،عمر اکبر، اسامہ ابوالعلا کو رنگا رنگ تقریب میں شاندار کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس موقع پر چیئرمین ضیوف البیت کمپنی اسامہ دانش نے انٹرنیشنل بزنس میگزین کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سروس پروائیڈر کا بہترین ایوارڈ ملنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے سارا کریڈٹ اپنی ٹیم اور شراکتی اداروں کو دیتے ہوئے کہا ایک فرد کا کام نہیں ہے ہم حج2024ء میں بھی اپنی خدمت کی روایت جاری رکھیں گے۔