جدید علوم کا حصول وقت کی اہم ضرورت ہے،ڈاکٹر راغب نعیمی 

      جدید علوم کا حصول وقت کی اہم ضرورت ہے،ڈاکٹر راغب نعیمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)دار العلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاکہ جدید علوم کا حصول وقت کی اہم ضرورت ہے۔ علما ء کودین اسلام کی ترویج واشاعت کیلئے ہرفورم پر کام کرنا ہوگا، بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم دینا بھی ازحد ضروری ہے۔ عصری علوم دنیا کے لئے مفید ہیں لیکن دینی علوم اخلاق اور اچھی فکر کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے گزشتہ روز نعیمین ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر نعیمین مفتی ندیم قمر، مفتی محمد عمران حنفی، مفتی فیصل ندیم، قاری محمد امین نے ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو پنجاب یونیورسٹی کے ممبر سنڈیکیٹ مقرر ہونے پر گلدستہ پیش اور انہیں مبارکباد دی اورنیک خواہشات کا اظہار کیا۔ علامہ راغب نعیمی نے مزید کہا کہ علم کی اہمیت سے صرفِ نظر کرنا ممکن نہیں۔ امت مسلمہ ہونے کی حیثیت سے ہماری یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم دینی علوم کے ساتھ عصری علوم کو اپنے معاشرے میں فروغ دیں۔

 تاکہ ہمارا معاشرہ آگے بڑھ سکے۔ ایک صالح اور خوشحال معاشرے کے لئے عصری اور دینی علوم دونوں کو حاصل کرنا لازمی ہے۔ بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے جو چیز سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے وہ بہتر سکول اور بہترین اساتذہ بھی ہیں۔