ملک کو مضبوط بنانے کیلئے آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا، میاں ایوب

  ملک کو مضبوط بنانے کیلئے آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا، میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(  ) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نایب صدر اور سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ قومی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہوگا اور اس مقصد کے لئے ہمیں آئی ایم ایف سے چھٹکارا بھی حاصل کرنا ہوگا اور آج کے سیاست دانوں کے امام آصف علی زرداری کی بتائی ہوئی میثاق معیشت پر عمل کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اشیائے صرف روز بروز مہنگی ہوتی جا رہی ہیں، بجلی، گیس اور پیٹرول سمیت کوئی چیز ایسی نہیں ہے جو سستی مل رہی ہو ایک طرف بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے تو ان کی قیمتیں بھی بڑھائی جارہی ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔