مانگا منڈی، سیوریج سسٹم ٹوٹ پھوٹ کا شکار، گندا پانی گھروں میں داخل

  مانگا منڈی، سیوریج سسٹم ٹوٹ پھوٹ کا شکار، گندا پانی گھروں میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                            مانگامنڈی  (ملک ممتاز حسین + ملک احسان الٰہی)مانگامنڈی شہر اور گردونواح کی آبادیوں میں  سیوریج کا نظام عرصہ درازسے خستہ حال ہے اور گندا پانی ہر طرف پھیل چکا ہے۔ محلہ عادل ٹاؤن میں نکاسی نہ ہونے پر گندا پانی گھروں میں داخل ہو رہا ہے۔ گٹروں سے پانی نکل کر گلیوں میں جمع ہو کر ندی نالوں کی شکل اختیار کر چکا ہے اور گلیاں ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے گڑھے پڑھ چکے ہیں۔ جس کے باعث شہریوں کاگھروں آنا جانا، نمازیوں کا مسجد میں جانا اور طلبہ کو سکول جانے اور آنے میں پریشانی کا سامنا ہے۔ اس کے علاؤہ  گڑھوں کے ڈھکن بھی غائب ہو چکے ہیں۔ اسی طرح رشید ٹاؤن، حاجی پارک، پیر کالونی، چراغ ٹاؤن، بستی نہر آبادی کے علاؤہ یوسی 265 یوسی 266 کے علاقے گندے پانی کی نذر ہو چکے ہیں۔ منتخب نمائندے  علاقے میں چند سیاسی لوگوں کے پاس آ کر صرف تصویریں بنوا کر اوراپنی چمک دمک ظاہر کرکے غائب ہو جاتے ہیں۔مسائل میں گھرے شہریوں نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی اور کمشنر لاہور سمیت اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے مسائل پر نوٹس لیا جائے اور گندے پانی کی نکاسی کو فوری حل کروایا جائے۔