مہنگائی لیگ سے نجات کیلئے پیپلز پارٹی کوکامیاب کروانا ہو گا، اشرف بھٹی 

   مہنگائی لیگ سے نجات کیلئے پیپلز پارٹی کوکامیاب کروانا ہو گا، اشرف بھٹی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور () پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ مہنگائی لیگ سے نجات کے لیئے پیپلز پارٹی جیسی عوامی اور فلاحی جماعت کو آٹھ فروری کو ووٹ کی طاقت سے حکومت میں لانا ہوگا۔ مہنگائی لیگ جو مہنگائی کے ساتھ ساتھ ایک ڈیل لیگ بھی بن چکی ہے اس کو اقتدار کے ایوانوں پر زبردستی قبضے سے روکنا ہوگا ان کو ڈیل سے حکومت میں آنے کا چسکا لگ چکا ہے اور جب ان کی حکومت ختم ہو جاتی ہے تو پھر یہ لوگ اپنے اصل ملک لندن چلے جاتے ہیں پاکستان میں تو یہ لوگ صرف اور صرف اقتدار کرنے آتے ہیں۔