سکھ یاتری کی ڈیڈی باڈی بھارتی سیکیورٹی فورسز کے سپرد

  سکھ یاتری کی ڈیڈی باڈی بھارتی سیکیورٹی فورسز کے سپرد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)بھارتی شہری سردار پریتم سنگھ کی ڈیڈ باڈی بارڈر سیکورٹی فورسز کے سپرد کر دی گئی،پریتم سنگھ کی ڈیڈ باڈی وصول کرنے ان کی بیوی اٹاری پر موجود تھیں۔ایڈیشنل سیکرٹری شیرائنز رانا شاہد سلیم اور پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ کی نگرانی میں ڈیڈ باڈی کی حوالگی کا عمل مکمل ہوا۔واہگہ بارڈر کے راستے پریتم سنگھ کی ڈیڈ باڈی کے ساتھ ان کے ایک ساتھی سردار سکھپال سنگھ بھی بھارت روانہ ہوئے،سردار پریتم سنگھ کی ڈیڈ باڈی بی ایس ایف کے حوالے کرنے کے لئے وزارت داخلہ حکومت پاکستان کی جانب سے باضابطہ اجازت دی گئی پاکستان یاترا پر آئے ہوئے بزرگ بھارتی شہری سردار پریتم سنگھ ولد ہزارہ سنگھ 75 برس کی عمر میں ہفتہ کی رات  پرلوک سدھار گئے تھے۔ سردار پرتیم سنگھ کو 27 جنوری 2021 کو بھارتی سرکار کی جانب سے چندی گڑھ آفس سے پاسپورٹ نمبرU9332328 جاری کیا گیا تھاوہ دیگر بھارتی یاتریوں کی ہمراہی میں گورو نانک دیو جی کے 554ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کی۔سردار پریتم سنگھ کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر انہیں ریسکیو1122 کی معاونت سے فوری طور پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی(PIC) پہنچایا گیا۔ جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور پرلوک سدھار گئے۔

 بزرگ یاتری سردار پریتم سنگھ ولد ہزارہ سنگھ کی ڈیڈ باڈی کچھ دیر واہگہ چیک پوسٹ کے راستے اٹاری پر بارڈر سیکورٹی فورس(انڈیا) کے سپرد کی گئی ہے۔سردار پریتم سنگھ ولد ہزارہ سنگھ کے ساتھی یاتری سردار سکھپال سنگھ پاسپورٹ نمبرT0142157 ڈیڈ باڈی کے ہمراہ بھارت روانہ ہوئے ہیں۔