قوم الیکشن کے ذریعے ”سلیکشن‘ قبول نہیں کریگی،ضیاء الدین انصاری

  قوم الیکشن کے ذریعے ”سلیکشن‘ قبول نہیں کریگی،ضیاء الدین انصاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ الیکشن کے ذریعے ”سلیکشن‘ قوم قبول نہیں کریگی۔ قوم 8 فروری کو دھونس دھاندلی کی سیاست کو مسترد کریگی۔فیورٹ ازم کیساتھ الیکشن ہوں گے تو جمہوریت نہیں بحران پروان چڑھیں گے۔ صاف اور شفاف الیکشن کروانا الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اگر الیکشن میں سلیکشن ہوئی تو پاکستان آگے بڑھنے کی بجائے مزید سیاسی، معاشی اور اقتصادی سے دوچار ہوگا۔جماعت اسلامی جمہوری پارٹی ہے اور ہم جمہوی نظام پر یقین رکھتے ہیں۔نوجوان نسل جماعت اسلامی کی پڑھی لکھی اور باکردار قیادت کا ساتھ دے۔ بنو قابل یوتھ کیلئے فری آئی ٹی کورس کا بہترین ذریعہ ہے۔نوجوانوں کیلئے ہنرمند پروگرام بنوقابل کے ذریعے انہیں باصلاحیت بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 169 میں بنوقابل رجسٹریشن و آگاہی کیمپ میں شہریوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیدوار پی پی 169 احمد سلمان بلوچ سمیت دیگر ذمہ داران بھی  موجود تھے۔