شہر کو سموگ فری بنانے کے لئے صفائی آپریشن جاری

  شہر کو سموگ فری بنانے کے لئے صفائی آپریشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (پ ر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔شہر کی اہم شاہراہوں پر مکینیکل سویپنگ اور واشنگ کا عمل تینوں شفٹوں میں جاری ہے۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق انسدادِ سموگ ایکٹیویٹیز کے تحت کلمہ چوک، لبرٹی چوک، گلبرگ مین بلیوارڈ، صدیق ٹریڈ سنٹر پر خصوصی واشنگ ایکٹیویٹی مکمل کی گئی۔کینال روڈ، جیل روڈ، مال روڈ، فیروز پور روڈ اور ملحقہ علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر واشنگ ایکٹیویٹی جاری ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ سموگ کے مضر اثرات سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے لاہور کی 944 چھوٹی بڑی شاہراہوں پر مکینیکل سویپنگ اور واشنگ کا عمل جاری ہے۔

، شہر کے تمام پیڈسٹرین بریجز اور سڑک کنارے موجود فٹ پاتھ پر بھی صفائی دھلائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ مزید برآں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر صفائی گینگز تینوں شفٹوں میں متحرک ہیں۔ داخلی خارجی راستوں پر سکریپنگ کے ساتھ ساتھ پانی کا چھڑکاؤ بھی جاری ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم بابر صاحب دین کا مزید کہنا ہے کہ صفائی کے بہترین انتظامات کیلئے افسران مسلسل فیلڈ میں سرپرائز وزٹ کر رہے ہیں۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کے عملے کا ساتھ دیں۔ کوڑا ہمیشہ کوڑیدان میں ڈالیں۔صفائی سے متعلق شکایات اور تجاویز کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔