حکومتی اور سرکاری اخراجات کم کئے جائیں، انجمن تاجران

  حکومتی اور سرکاری اخراجات کم کئے جائیں، انجمن تاجران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں کی کڑی شرائط کو پورا کرنے کے لئے عوام کا بھرکس نکالا جارہا ہے،کشکول پھیلانے کی بجائے حکومتی اور سرکاری اخراجات کم کئے جائیں اور خودانحصاری کی جانب پیشرفت کی جائے، پیٹرولیم مصنوعات اور یوٹیلٹی بلز میں کم از کم40فیصد کمی کی جائے۔

اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ اداروں کی نااہلی کا نتیجہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے،مہنگے یوٹیلٹی بلز کی وجہ سے پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے، حکومت بجلی کی چوری اور سرکاری اداروں سمیت جہاں سے بجلی کے بلوں کی وصولی نہیں ہو پارہی اسے یقینی بنائے نہ کہ ہر ماہ باقاعدگی سے بلوں کی ادائیگی کرنے والوں کا خون نچوڑا جائے۔عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے آ رہی ہیں لیکن پاکستان میں اس کا مکمل ریلیف عوام کو منتقل نہیں کیا جارہا، بلکہ کئی طرح کے ٹیکسز بڑھا کر عوام کو اس سے محروم کیا جارہا ہے۔ اشر ف بھٹی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنی منشور میں معیشت کی بحالی اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے ایمر جنسی طرز کے پروگرام پیش کریں اور جو بھی جماعت اقتدار میں آئے وہ بلا تاخیر اس پر عملدرآمد کا آغاز کرے۔

مزید :

کامرس -