انڈسٹری کو نئے لکھاریوں کی ضرورت ہے،کاشف پرویز

   انڈسٹری کو نئے لکھاریوں کی ضرورت ہے،کاشف پرویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) شوبزانڈسٹری میں ابھی بھی پیسہ لگایا جا ئے توشوبزانڈسٹری کواس کے پاؤں پرکھڑا کیا جاسکتا ہے،اس کے ساتھ ساتھ ہمیں انتہائی باصلاحیت، پیشہ ور اور قابل موسیقاروں، کیمرہ مینوں، لکھنے والوں اور ہدایت کاروں کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار اداکارو گلوکار کاشف پرویزنے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، کہا کہ  پڑھے لکھے لوگوں کی آمد سے ہی فلمی صنعت میں تبدلی آئی ہے۔پڑھے لکھے لوگوں کے بغیرہم معیاری وکامیاب فلمیں نہیں بنا سکتے،ایک سوال کے جوا ب میں کاشف پرویز نے کہا کہ فلموں کا بہترین معیار، ڈیجیٹل ساؤنڈ اور ماہرتکنیک کارہی شوبزانڈسٹری کوزوال سے عروج کی طرف لے جاسکتے ہیں۔

مزید :

کلچر -