اغواء ہونیوالا نوجوان تاوان نہ دینے پر قتل، صندوق میں بند مسخ شدہ نعش برآمد

  اغواء ہونیوالا نوجوان تاوان نہ دینے پر قتل، صندوق میں بند مسخ شدہ نعش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)شمالی چھاؤنی کے علاقے میں تاوان کے لیے 5روز قبل اغواء ہونے والے 25سالہ نوجوان کی گھر میں پڑے صندوق میں بند مسخ شدہ لاش برآمد، پولیس نے نعش  پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا  تفصیلات کے مطابق شمالی چھاؤنی کے علاقے الطاف کالونی کے رہائشی 25سالہ ثاقب شفقت 29نومبر کو پُراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا تھا پولیس نے گمشدگی کی اطلاع ملنے پر بھائی عاصم کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف فوری اغوا کا مقدمہ درج کیا پولیس نے اسامہ نامی نوجوان کو گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پر اس کے گھر میں صندوق میں بند ثاقب شفقت کی مسخ شدہ لاش برآمد کر لی دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش ملزم نے سوٹ کیس میں بند کی ہوئی تھی، ملزم نے پہلے لاش کو ٹھکانے لگانے کی کوشش کی لاش ٹھکانے لگانے میں ناکام ہونے پرملزم نے خود پولیس کو اطلاع دی۔ 

، ملزم نے پہلے لاش کو ٹھکانے لگانے کی کوشش کی بعد ازاں ناکامی پر خود پولیس کو اطلاع کر دی

مزید :

علاقائی -