مصطفی آباد‘جیل ملازم پرملزمان کی فائرنگ‘ گھر میں چھپ کر جان بچائی

     مصطفی آباد‘جیل ملازم پرملزمان کی فائرنگ‘ گھر میں چھپ کر جان بچائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) نقیب آباد کے قریب جیل ملازم پر پانچ افراد کی فائرنگ، ابراہیم آباد کا رہائشی قصور جیل میں ملازم محمد حسن رات سوا نو بجے قصور سے واپس گھر کی طرف آ رہا تھاتفصیلات کے مطابق قصور جیل میں ملازم مصطفی آباد کے نواحی گاؤں ابراہیم آباد کا رہائشی محمد حسن رات سوا نو بجے کے قریب قصور سے واپس گھر کی طرف جا رہا تھا کہ نقیب آباد کے قریب پانچ نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا اور فائرنگ شروع کر دی محمد حسن نے قریب گھر میں چھپ کر اپنی جان بچائی، محمد حسن کے مطابق روڈ پر لگے کیمروں سے ملزمان کی شناخت ہو سکتی ہے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ 

مزید :

علاقائی -