سکھ یاتری کو لوٹنے والے نوسرباز گروہ کا مرکزی ملزم گرفتار 

  سکھ یاتری کو لوٹنے والے نوسرباز گروہ کا مرکزی ملزم گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرائم رپورٹر)سمن آباد  پولیس نے سکیورٹی ادارے کی وردی میں ملبوس ہو کر تلاشی کے دوران پیسے نکالنے والے نوسرباز گروہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا نوسر باز گینگ نے سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شہری سے لٹن روڈ کے علاقہ میں بھی واردات کی تھی تفصیلات کے مطابق ملزمان نے لٹن روڈ کے علاقہ میں سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شہری آمرجیت سنگھ سے واردات کی ملزمان نے شہری آمرجیت سنگھ سے ایک  لاکھ پچاس ہزار نقدی، شناختی کارڈ،اے ٹی ایم کارڈ دوران تلاشی نکالے مرکزی ملزم کے قبضہ سے سوفٹ گاڑی، وائرلیس واکی ٹاکی سیٹ،سیاہ وردی پولیس کے مونوگرام شدہ،پستول و گولیاں،جعلی نمبر پلیٹ ودیگر سامان برآمد ہوا   ایس پی اقبال ٹاؤن احمد زنیر چیمہ نے  پولیس ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا۔ 

مزید :

علاقائی -