امن کمیٹیوں کے ارکان بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں، آئی جی 

  امن کمیٹیوں کے ارکان بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں، آئی جی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو گرجا گھروں کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع میں ایس پیز اور سپروائزری افسران گرجا گھروں، اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کریں آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کئے جائیں، ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، ایلیٹ ٹیمیں گرجا گھروں کے گرد مؤثر پٹرولنگ کریں شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اورحساس مقامات کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رکھے جائیں علما ء کرام، مسیحی کمیونٹی، امن کمیٹیوں کے ارکان بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں پنجاب پولیس نے مسیحی کمیونٹی سمیت اقلیتوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے میثاق سنٹرز قائم کئے ہیں جو مسیحی شہریوں کو بھرپور ریلیف فراہم کر رہے ہیں۔ 

مزید :

علاقائی -