کاشف عرف کاشی گینگ کے سرغنہ سمیت 2 ملزم گرفتار

   کاشف عرف کاشی گینگ کے سرغنہ سمیت 2 ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر) چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث کاشف عرف کاشی گینگ کے سرغنہ سمیت  2 ملزمان گرفتار کر لیئے  ملزمان کے قبضہ سے  5 موٹر سائیکلیں اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے موٹر سائیکل چوری کے سدباب کیلئے تمام ڈویڑنل ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر شہر میں مؤثر کارروائیاں عمل میں لانے کی ہدایت کی جس پر ایس پی ماڈل ٹاؤن نے تھانوں وچوکیوں کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دیں۔ انچارج چوکی فردوس مارکیٹ نے 2 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا ملزمان میں کاشف عرف کاشی اور بدر بشیر شامل ہیں  ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا جن کو مزید تفتیش کیلئے   انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیاجن سے مزید انکشافات اور برآمدگی کی توقع ہے۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے کاشف  عرف کاشی گینگ کی گرفتاری پرانچارج چوکی فردوس مارکیٹ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔ 

مزید :

علاقائی -