سپورٹس راؤنڈ اپ

    سپورٹس راؤنڈ اپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پاکستانی آرچر نے تاریخ رقم کردی

پاکستانی تیر اندازوں نے قازقستان میں تاریخ رقم کرتے ہوئے ملک کی تاریخ میں پہلی بار انٹرنیشنل میڈل اپنے نام کرلیا۔ سرفراز نے ریکوری کیٹیگری میں براؤنز میڈل حاصل کیا۔پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان کی کاوشوں کا نتیجہ نکلا، قومی تیر اندازوں بالخصوص سرفراز نے قازقستان انٹرنیشنل انڈور ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھا کر کانسی کا تمغہ جیتا۔ پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے اس حوالے سے بتایا کہ پاکستان کی تین رکنی تیر اندازی ٹیم نے قازقستان میں منعقدہ گراں پری آستانہ انڈور آرچری چیمپئن شپ میں حصہ لیا اور عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے براؤنز میڈل حاصل کیا۔یہ کسی بھی بین الاقوامی ریکرو ایونٹ میں پاکستان کا پہلا تمغہ ہے۔ قازقستان کے شہر آستانہ میں ہونے والے ایونٹ میں کوالیفکیشن راؤنڈ کے بعد محمد سرفراز خان انڈور مکسڈ ٹیم ایونٹ میں فتح کے اسٹینڈ پر پہنچے۔انہوں نے اس شاندار کامیابی پر پاکستان بھر کے تمام تیر اندازوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چمپئن شپ میں شرکت اور میڈل حاصل کرنا بہت بڑی کامیابی ہے۔ اگر ہمیں حکومتی سرپرستی حاصل ہو جائے تو ہم مستقبل میں بھی تیر اندازی میں مزید کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ 

 چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکوائش چمپئن شپ

 فائنل مقابلے آج کھیلے جائیں گے

پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ میں سیمی فائنل مقابلے آج مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت ملائیشیا، مصر اور ہانگ کانگ کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 3 دسمبر کو اور فائنل مقابلے 4 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔نورنامنٹ میں 32، 32 مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

دو بھارتی ٹینس پلیئرز کا پاکستان آنے سے انکار

 بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف کھیلوں کے میدان میں سازش شروع کردی۔ ڈیوس کپ کے لئے پاکستان آنے سے انکار کر دیا،بھارت نے ڈیوس کپ کے لئے آخری بار 1964 ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔بھارت کے دو ٹاپ کھلاڑی سمیت ناگل اور ششی کمار مکنڈنے اگلے سال فروری میں ڈیوس کپ ورلڈگروپ پلے آف کے لئے پاکستان آنے سے انکار کر دیا انہوں نے اپنے اس فیصلے سے بھارتی ٹینس فیڈریشن کو اگاہ کرتے ہوئے آگاہ کر دیا ہے لیکن کوئی وجہ نہیں بتائی۔ ورلڈ گروپ ون کے پلے آف ٹائی فروری میں اسلام آباد میں کھیلی جانی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ناگل گراس کورس کے پر کھیلنا نہیں چاہتے، جبکہ ششی کمار نے ذاتی وجوہات کی بنا پر معذرت کی ہے۔ میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی ٹینس حکام اس فیصلے سے خوش نہیں ہے ان کا یہ خیال ہے کہ کھلاڑیوں کو قومی ڈیوٹی کو ترجیح دینی چاہیے۔ بھارتی ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری کے کا کہنا ہے کھلاڑیوں کو قومی ڈیوٹی کی انجام دہی پر کوئی اعتراض نہیں کرنا چاہیے،البتہ کھلاڑی بیمار یا زخمی ہے تو وہ معذرت کر سکتا ہے اس کے علاوہ اس کے پاس چوائس نہیں ہونی چاہیے۔ ششی کمار نے بھارت کی نمائندگی سے پہلے بار انکار نہیں کیا ہے۔ یاد رہے کہ بھارت سیکورٹی کا بہانہ بناکر پاکستان میں ڈیوس کپ ٹائی پر اعتراض کرچکا ہے لیکن عالمی ڈیوس کپ فیڈریشن نے اعتراض مسترد کردیا تھا۔ 

 برازیل کو تاریخ میں پہلی بار ہوم گراؤنڈ پرشکست

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میں ارجنٹینا نے برازیل کو ہرا کر نئی تاریخ رقم کردی، برازیل کو تاریخ میں پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے،ریو ڈی جنیرو کے ماراکانا سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا نے برازیل کو ہوم گراؤنڈ پر 0-1سے شکست دے دی، حریف ٹیم کی جانب سے نیکولاس اوٹامینڈی نے 63ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی،میچ کے 81ویں منٹ میں برازیل کے جولینٹون کو ریفری کی جانب سے ریڈ کارڈ بھی دکھایا،2026فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میں پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل کا آغاز نہایت مایوس کن رہا ہے، ابتدائی 6 مقابلوں میں سے 3میچز میں شکست ایک ڈرا جبکہ صرف 2میں کامیابی سے ہمکنار ہوئی،واضح رہے کہ برزایل پہلی بار ہوم گراؤنڈ میں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، میسی کی قیادت میں ارجنٹینا واحد ٹیم ہے جس نے 70سالوں میں برازیل کو ہوم گراؤنڈ پر دوسری شکست دی ہے،قبل ازیں میچ کے دوران ارجنٹینا اور برازیل کے تماشائیوں کے درمیان تلخ کلامی بھیہوئی، دونوں ٹیموں کے فینز سٹیڈیم میں ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

مزید :

ایڈیشن 1 -