پی ایس ایل9، اسلام آباد نے دو کھلاڑیوں کے بدلے نسیم شاہ کو شامل کیا

    پی ایس ایل9، اسلام آباد نے دو کھلاڑیوں کے بدلے نسیم شاہ کو شامل کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(یواین پی)پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو کھلاڑیوں کے بدلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو لے لیا۔گزشتہ دنوں سے جاری کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی فرنچائزز کے مابین ٹریڈ مکمل ہوگئی، جس کی تصدیق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آفیشنل ٹوئٹر (ایکس) اکاؤنٹ پر بھی کردی گئی۔فاسٹ بولر نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جگہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ اسلام آباد کے وسیم جونیئر اور ابرار احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہو گئے ہیں یاد رہے کہ نسیم شاہ نے کافی عرصہ قبل ہی یونائٹیڈ میں شمولیت کا اشارہ دیدیا تھا۔