ریاض، رونالڈو میوزیم شائقین کے لئے کھول دیا گیا

   ریاض، رونالڈو میوزیم شائقین کے لئے کھول دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 جدہ (نیٹ نیوز)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں رونالڈو میوزیم شائقین کے لئے کھول دیا گیا ہے جس میں شائقین کی بہت بڑ ی تعداد بھرپور دلچسپی لے رہی ہے۔میوزیم میں پرتگالی آئی کون کرسٹیانورونالڈو کے شاندار کیریئر، انعامات اوریادیں رکھی گئیں ہیں جن میں شائقین بہت دلچسپی لے رہے ہیں۔میوزیم میں رونالڈو کے انعامات اور شرٹس سمیت ان کے کارناموں کی نمائش دیکھنے کے لیے شائقین کا تانتا بندھ گیا، انٹرایکٹو میوزیم النصر کھلاڑی کی زندگی کی کہانی اور کیریئر سے بھرپور ہے۔