سابق کرکٹرز کی کھلاڑیوں پر تنقید درست نہیں، افتخا ر احمد

    سابق کرکٹرز کی کھلاڑیوں پر تنقید درست نہیں، افتخا ر احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد نے کہا ہے کہ جب سابق کرکٹرز ٹی وی پر بیٹھ کر قومی ٹیم پر تنقید کرتے ہیں تو کھلاڑیوں پر بْرا اثر پڑتا ہے۔ افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ملک کے لیجنڈز کا ٹی وی پر بیٹھ کر قومی ٹیم کے حوالے سے منفی باتیں کرنا مناسب نہیں لگتا، انڈیا یا دیگر ممالک کی ٹیموں پر اتنی تنقید نہیں ہوتی جتنی ہمارے ہاں ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب سابق کرکٹرز منفی بات کرتے ہیں تو کھلاڑیوں پر بْرا اثر پڑتا ہے، جو کھلاڑی پرفارم کر رہا ہوتا ہے وہ بھی نہیں کر پاتا، میری سابق کرکٹرز سے درخواست ہے کہ ٹیم کیلئے مثبت بات کیا کریں۔افتخار احمد کا مزید کہنا تھا کہ لیجنڈ کرکٹرز کھلاڑیوں کی تکنیک بارے اور دیگر حوالے سے مثبت باتیں کریں تو کھلاڑی ان کو سنتے ہیں، وہ اس پر عمل بھی کریں گے۔