سکھر، الیکشن قریب آتے ہی سیاسی مینڈک عوام کوگمراہ کرنے نکل آتے ہیں ، ارسلان شیخ 

    سکھر، الیکشن قریب آتے ہی سیاسی مینڈک عوام کوگمراہ کرنے نکل آتے ہیں ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) مئیر سکھر بئیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ الیکشن کے دن قریب آتے ہیں پانچ سال عوام سے دور رہنے والے سیاسی یتیم لوگ عوام کو ایک بار پھر جھانسہ دینے کیلئے میدان میں آگئے ہیں عوام ان چالباز سیاسی یتیموں سے بخوبی آگاہ ہوچکے ہیں ،عمران خان نے ملک کی عوام سے وعدے تو بڑے بڑے کئے تھے لیکن کیا ان وعدوں پر عمل کیا جاسکا نہیں عمران خان جیسے لوگ الیکشن آتے ہی عوام کو گھمرہ کرنے نکل آتے ہیں عوام کا سچا و مخلص ہمدرد وہ ہوتا ہے جو عوام کے درمیان رہ کر ان کی مشکلات کیلئے کوشش کریں نیو پنڈ سمیت شہر کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز نیو پنڈ میں نیوپنڈ ڈرینیج ڈسپوزل پمپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر منعقد عوامی جلسے سے خطاب کے دوران افتتاحی تقریب میں پی پی کے سابق رکن سندھ اسمبلی سید فرخ احمد شاہ، ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد مغل ، مکی شاہ ٹاﺅن چیئرمین محمد دین ، مرتضی گھانگھرو، عبدالسمیع پیرزادہ، شفیق احمد پیرزادہ، علی حسن منگی، رمضان عباسی رفیق کھوسو، ایوب پیرزادہ اور صدام پٹھان سمیت پی پی عہدے دار و کارکنان سمیت علاقہ مکین موجود تھے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران مہمان گرامی کا کہنا تھا کہ سکھر شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا گیا انشاءاللہ یہ ترقیاتی کام جلد مکمل کرلئے جائینگے انہوں نے کہا کہ شہر سکھر میں قبضہ مافیا کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے وہ یہ شہر چھوڑ دیں انہیں اب سر چھپانے کی بھی جگہ نہیں ملے گی جلسے سے خطاب کے دوران مہمان گرامی کا کہنا تھا کہ پی پی عوامی نمائندہ جماعت ہے اور اس کے منتخب نمائندگان چوبیس گھنٹے عوام کو انکے جائز حقوق فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔نیو پنڈ ڈرینج ڈسپوزل کے افتتاح پر علاقہ مکینوں نے مئیر سکھر سمیت ٹاون چئیرمین و یوسی چئیرمین سمیت پی قیادت سے اظہار تشکر کیا اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔