عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا : حاجی زبیر علی 

    عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا : حاجی زبیر علی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        پشاور (سٹی رپورٹر) میئر پشاور حاجی زبیرعلی نے کہا ہے کہ عوام کوانکی دہلیز پر سہولیات کیلئے کوشاں ہیں ‘عوام کی خدمت کاسلسلہ جاری رہے گا ‘ نوجوان نسل اپنی جذبات پر قابو رکھیں اور اپنی تمام تر توانائیاں سپور ٹس سرگرمیوں کی طرف راغب کریں ‘نوجوان نسل کیلئے سپورٹس سرگرمیوں کیلئے سپورٹس سامان مہیاکرینگے‘ گلبہار کے علاقے میں مختلف پارٹیوں سے لوگ جے یو آئی میں شامل ہوئے ‘گذشتہ روزمیئر پشاور زبیر علی پی کے 80 سٹی پشاور کے علاقہ گلبہار حجرہ حاجی فرید گل آمد ، جہاں کھلی کچہری میں گلبہار کے مختلف علاقوں کے عوام نے میئر پشاور کو اپنے علاقے کے سلسلے میں مسائل پیش کئے گئے جن میں سوئی گیس ‘ ایچ ڈی پی پائپ، آئرن ٹاکیاں، ریمول آف ٹاولز، ڈرین، اسد انور کالونی کے مین ڈرین، سٹریٹ لائیٹس، ٹرانسفارمر، بجلی گیس لوڈ شیڈنگ اور دیگر مختلف مسائل پیش کئے گئے اس موقع پر میئر پشاور حاجی زبیرعلی نے کہا ہے کہ عوام کوانکی دہلیز پر سہولیات کیلئے کوشاں ہیں ‘عوام کے مسا ئل سے آگاہ کرنے کیلئے خود عوام میں موجود رہتاہوں اورعوام کے مسائل موقع پر حل کرنے کی بھرپور کوشش کرتاہوں ‘ اس موقع پر میئر پشاور نے ہدایات جاری کرتے ہوئے سٹاف کو ہدایت کی کہ گلبہار کے مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کرینگے ‘ اس موقع پر حزیفہ علی خان اعظم شیر لالا اور دیگر مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے جے یو آئی میں شمولیت اختیار کی پروگرام کے موقع پر مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ حاجی محمد سعید ، مولانا شاھد جمال ، اور فضل الرحمان، حاجی رحمت اللہ ، طلعت اقبال چیئرمین عمران نوید، چیئرمین اضل شیر حاجی آمین گل حاجی زرماش اور حاجی فرید گل کے علاوہ علاقے کے معززین بھی موجود تھے، پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی، اس موقع پر میئر پشاور نے کہاکہ روز برو ز جے یوآئی کی مقبولیت میں اضافہ ہورہاہے اور لوگ دیگر پارٹیاں چھوڑ کر جے یو آئی میں شامل ہورہے ہیں اورانشاءاللہ ایک دفعہ پھر جے یو آ ئی کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا۔