آفتاب خرم تحریک جوانان پاکستان میں شامل 

    آفتاب خرم تحریک جوانان پاکستان میں شامل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (سٹی رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان اقلیتی برادری کے صوبائی آرگنائزر آفتاب خرم نے  تحریک جوانان پاکستان میں شمولیت کا اعلان کر دیا ٹی جے پی میں شمولیت کے بعد انہیں اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر بھی نامزد کر دیا گیا اس سلسلے میں ٹی جے پی کے صوبائی سیکرٹریٹ ورسک روڈ پشاور میں تقریب منقد ہوئی میں تحریک جوانان خیبر پختونخوا کے صدر اکرام الدین، صوبائی چیف آرگنائزر محمد جان مہمند، سیکرٹری اطلاعات نائب خان، آفس سیکرٹری ابوبکر جان اور دیگر نے شرکت کی شرکا نے کہا کہ تحریک جوانان پاکستان میں شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرینگے۔