پاکستان تحریک انصاف تخت بھائی کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد

    پاکستان تحریک انصاف تخت بھائی کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تخت بھائی( تحصیل رپورٹر)پی ٹی آئی تحصیل تخت بھائی کے زیر اہتمام آئندہ عام انتخابات کی بھرپور تیاریوں کے سلسلے میں ایک عظیم الشان پاور شو اور ورکرز کنونشن کا انعقاد پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور سابق رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی کے حجرہ رنگ روڈ شکرموروں میں منعقد ہوا۔جس میں ہزاروں کی تعداد میں پارٹی ورکرز شریک ہوئے۔ پارٹی کے جنونیوں کا روایتی جوش و خروش جلسہ گاہ کے پنڈال پی ٹی آئی کے جھنڈوں سے سجایا گیا۔ورکرز کنونشن سے پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر بیرسٹر شیر افضل مروت، خیبرپختونخوا کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور سابق رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری پشاور ریجن شیر بہادر مہمند،سنیٹر فدا محمد خان، تحصیل تخت بھائی کے صدر اور سابق ضلع ناظم احتشام خان ایڈوکیٹ، سابق ارکان صوبائی اسمبلی امیر فرزند خان، طفیل انجم، عبدالسلام آفریدی اور دیگر نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ حکومتی اداروں کی جبر اور غنڈا گردی کے باوجود پی ٹی آئی کے سونامی روکنے کا نام نہیں لے رہا۔ جس کا زندہ ثبوت آج کا عظیم الشان ورکرز کنونشن ہیں۔ جس میں حکومتی روکاوٹوں کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں پارٹی ورکرز شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک حقیقت بن کر عواموں کے دلوں پر حکمرانی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عام انتخابات حق اور باطل کے درمیان ریفرنڈم ہوگا عوام اس دن گھروں سے نکل کر انتخابی نشان بلے پر مہر لگا کر پاکستان سے وفاداری کا زندہ ثبوت دیں-