اے ایس پی حیات آباد میڈم نایاب معیز کی ٹیم کے ہمراہ اہم کارروائی

  اے ایس پی حیات آباد میڈم نایاب معیز کی ٹیم کے ہمراہ اہم کارروائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (کرائم رپورٹر) اے ایس پی حیات آباد میڈم نایاب معیز کی تھانہ حیات آباد پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی، مختلف علاقوں میں ڈکیتی سمیت اسلحہ کے نوک پر شہریوں کو قیمتی موبائل فونز چھینے میں ملوث مرکزی ملزم عبداللہ ولد بیت اللہ کو نہایت حکمت عملی کیساتھ گرفتار کردیا،گرفتار ملزم ہمسایہ ملک افغانستان کا رہائشی ہے، جس کا تعلق منظم ڈکیت اور راہزن گینگ سے ہے،گرفتار ملزم پولیس کو مختلف ڈکیتی اور راہزنی کی واراداتوں میں مطلوب ہے، جس کو خفیہ اطلاع ملنے پر حیات آباد کی حدود نزد پیکٹ نمبر 4 میں گرفتار کرلیا،ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران ڈکیتی اور موبائل چھینے کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کرنے سمیت گروہ میں شامل دیگر ملزمان کی بھی نشاندہی کی ہے،جن کی گرفتاری کی خاطر اے ایس پی حیات آباد میڈم نایاب معیز کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،ملزم کے قبضے سے شہری سے چھینا گیا قیمتی موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا ہے،جس سے سنسنی خیز اور اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے،تفصیلات کے مطابق اے ایس پی حیات آباد میڈم نایاب معیز کو اطلاع ملی کہ ڈکیتی اور راہزنی کی وارادتوں میں مطلوب ملزم حیات آباد حدود میں موجود ہے، جس پر اے ایس پی میڈم نایاب معیز نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے نہایت حکمت عملی کے ساتھ ملزم عبداللہ ولد بیت اللہ کو گرفتار کرلیا جوکہ ہمسایہ ملک افغانستان کا رہائشی ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران ڈکیتی اور موبائل چھینے کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کرنے سمیت گروہ میں شامل دیگر ملزمان کی بھی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری کی خاطر اے ایس پی حیات آباد میڈم نایاب معیز کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، ملزم کے قبضے سے شہری سے چھینا گیا قیمتی موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جس سے دوران تفتیش اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے