سکھر، نیوگوٹھ کا علاقہ مسائلستان بن گیا، ترقیاتی کام سست روی کا شکار

  سکھر، نیوگوٹھ کا علاقہ مسائلستان بن گیا، ترقیاتی کام سست روی کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکھر انتظامیہ کی عدم توجہ،نیو گوٹھ کا علاقہ مسائلستان بن گیا،ترقیاتی کام سست روی کا شکار،کاموں میں ناقص میٹریل استعمال کرنے کا انکشاف،مختلف علاقوں میں نکاسی آب نظام مفلوج، شہریوں کو مشکلات کا سامنا، شکایات کے باوجود بھی کوئی پرسان حال نہیں،سکھر انتظامیہ اور منتخب نمائندگان نوٹس لیکر کام جلد مکمل کرائیں، حاجی شریف بندھانی و دیگر کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق  سکھر انتظامیہ، منتخب نمائندگان سمیت متعلقہ محکموں کی ناقص کارکردگی کی بدولت نیو گوٹھ بلدیاتی مسائل کا گڑھ بنتا جارہا ہے ڈیڑھ سالوں سے علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں میں سست روی اور ناقص میٹریل استعمال کئے جانے کی وجہ سے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار نظر آتا ہے جس کی وجہ علاقہ مکینوں سمیت دکانداروں کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،نیوگوٹھ کی گلی اور محلوں میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر جمع ہوکر پہاڑ کی شکل اختیار کررہے ہیں نکاسی آب نظام مفلوج ہونے کی وجہ سے نالیوں اور گٹروں کا گندہ پانی جمع ہے،سیاسی ٹھیکیدار  ترقیاتی کاموں میں ناقص میڑیل استعمال کررہا ہے شکایات پر بھی انتظامیہ و منتخب نمائندگان ہوش کے ناخن نہیں لے رہے ہیں کھدائی کے بعد ملبہ روڈ پر جمع ہونے پر شہریوں علاقہ مکینوں اور مسافر گاڑیوں کو ا?مد و رفت میں پریشانی اٹھانا پڑ رہی ہے،۔راجپوت بندھانی ویلفئیر ایسوسی ایشن کے رہنما و سماجی شخصیت حاجی محمدشریف بندھانی و دیگر نے نیو گوٹھ میں جاری ترقیاتی کاموں میں سست روی اختیار کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  بالا حکام سے نوٹس لیکر نیو گوٹھ کے ترقیاتی کام جلد مکمل کرکے حالت زار بہتر بنانے سمیت علاقہ مکینوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہم کر کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔