ہم نے سیاست کو عبادت سمجھا، ہماری سیاست کسی  تعارف کی محتاج نہیں: اعظم خان 

    ہم نے سیاست کو عبادت سمجھا، ہماری سیاست کسی  تعارف کی محتاج نہیں: اعظم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کاٹلنگ(نمائندہ پاکستان) این اے 21 جمعیت علماء اسلام کے متوقع مضبوط امیدوار مرکزی رہنما اعظم خان نے کہا ہے کہ اگر پارٹی قیادت نے مجھ پر اعتماد کیا تو بھاری اکثریت سے سیٹ جیت کر اپنے قائد مولانا فضل رحمٰن کی جھولی میں پیش کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاٹلنگ پریس کلب (رجسٹرڈ) کے  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی عوامی مفادات کی ترجمانی کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہینگے۔انسان کی نیت صاف اور مقصد نیک ہو تو اللہ تعالیٰ ضرور کامیابی دیتا ہے۔ہم نے سیاست کو عبادت سمجھا، ہماری سیاست کسی تعارف کی محتاج نہیں، ہمارا مشن, ہمارے ذاتی نظریات,عوامی خدمت ہماری سیاست کی پہچان ہے عوام ہمارے لیے ہمیشہ ہی اول رہی ہے یہ نیک کام یہ ہماری ڈیوٹی اللّٰہ پاک کی طرف سے لگائی گئی ہے اور ہم اس کو بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک میرے ساتھ میرے خلقے کے مشران علاقہ، علما کرام اور نوجوانوں کی حمایت موجود ہوں اور میرے پشت پر جمیعت علما اسلام جیسی جماعت، سر پر جماعتی لیڈرشپ کا سایہ ہوں تو پھر انشائاللّہ کامیابی ہمارا مقدر ہوگی اور ہم ہر طرح کی سازشوں، رکاوٹوں کا ڈٹ کر کامیابی کے ساتھ مقابلہ کرینگے۔