سٹی یونیورسٹی آف سائنس وآئی ٹی  میں تقریب تقسیم اسناد 

    سٹی یونیورسٹی آف سائنس وآئی ٹی  میں تقریب تقسیم اسناد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور ماڈل ڈگری کالجز کے زیر اہتمام سٹی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تقریب تقسیم اسناد سال2023ء کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں محترم مرزا محمد آفریدی (ڈپٹی چےئرمین سینیٹ)مہمان خصوصی تھے۔ صبور سیٹھی(منیجنگ ڈائریکٹر پشاور ماڈل ڈگری کالجز) اور دیگر قابل تکریم مہمانا ن گرامی بھی اس موقع پر موجود تھے۔محمد سہیل ڈائریکڑ پشاور ماڈل ڈگری کالجز نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے مہمانان ِ گرامی کی آمد کوباعث شرف قرار دیا۔ روایتی انداز میں تقریب کا باقاعدہ آغاز سالانہ تعلیمی کارکردگی رپورٹ پیش کرکے کیا۔ بورڈ آف انڑمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن پشاوراور مردان کے سالانہ امتحانات2022-2023میں نمایاں کامیابیاں اپنے نام کرنے والے طلباﺅطالبات میں بالتریب گولڈمیڈلز ،سیلور میڈلز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ بینش گلو نہ (پری انجینرنگ گروپ)نے پشاوربورڈ کے سالانہ امتحانات اور انجےنئرنگ ایٹا ٹیسٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل اور اعزازی شیلڈ اپنے نام کی۔ میڈیکل کالجز داخلہ ٹیسٹ (این ایم ڈی کیٹ) میں پشاور ماڈل ڈگری کالج مردان کے طالب علم امان اللہ کی پہلی پوزیشن جبکہ پشاور ماڈل ڈگری کالج ہری پور کے طالب علم منصور خان چوتھی پوزیشن لینے پر دونوں کو گولڈ میڈل اور اعزازی شےلڈز دی گئیں۔مہمان ِ خصوصی نے کالج ہذا کے تعلیمی معیار کی روایت کو برقرار رکھنے پر ادارے، اساتذہ اور طلبہ کی انتھک محنت و کاوش کو سراہا اور طلبہ کو وقت کی قدرو قیمت،تعلیم کو انسانیت کی خدمت کا لازوال ذریعہ قرار دیا۔صبور سیھٹی(منیجنگ ڈائریکٹرپشاور ماڈل ڈگری کالجز)اور محمد سہیل(ڈائریکڑ پشاور ماڈل ڈگری کالج) نے مہمانان ِ گرامی کویادگاری شیلڈز پیش کیں۔پشاور ماڈل ڈگری کالجز سے فارغ التحصیل طلبہ وطالبات (ایلومینائی )بھی اس موقع پر موجود تھے،ان کامیاب طلبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے تقریب کے اختتام پرلطف ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا۔