پیڈو کے افسران پر مشتمل ہیڈ افسر ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کے انتخابات مکمل 

    پیڈو کے افسران پر مشتمل ہیڈ افسر ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کے انتخابات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (سٹی رپورٹر) محکمہ توانائی وبر قیات خیبرپختونخوا کے ذیلی ادارے پختونخوا انرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن(پیڈو) کے افسران پر مشتمل ہیڈ افسر ایسوسی ایشن(رجسٹرڈ) کی نئی کابینہ کے انتخابات مکمل ہوگئے ہیڈ وہاوس پشاور میں پیڈو آفسر ایسوسی ایشن کے انتخابات چیف الیکشن کمشنر انجنئیر جواد وحید اور اسسٹنٹ کمشنر انجنئیر جنید اقبال سمیت جملہ ٹیم ارکان کی نگرانی میں نہایت شفاف انداز سے منعقد ہوئے جس میں ادارے سے وابستہ جملہ افسران نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے آئندہ 2 سالوں کے لیے نئی کابینہ کا انتخاب کیا جس میں حاجی محمد ابرار کو چیئرمین انجنئیر حبیب اللہ شاہ کو صدر انجینیر،مقیم الدین کو نائب صدر صفدر حیات کو بلامقابہ جنرل سکریٹری اور قاری عمران خان کو جائنٹ/ فنانس سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ہے