گاڑیوں کی چوری اورچھیننے میں بین الصوبائی گروہ ملوث ہیں،کلیم ملک 

گاڑیوں کی چوری اورچھیننے میں بین الصوبائی گروہ ملوث ہیں،کلیم ملک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی اے وی ایل سی کلیم ملک نے کہاہے کہ کراچی میں گاڑیوں کی چوری اورچھیننے میں بین الصوبائی گروہ ملوث ہیں، اور شہر سے باہر جانے کے 37 چھوٹے بڑے راستے موجود ہیں، جنہیں یہ گروہ استعمال کرتے ہیں۔کراچی میں گاڑیوں کی چھیننے اور چوری کرنے میں بین الصوبائی گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ایس ایس پی اے وی ایل سی کلیم ملک نے اس ضمن میں بتایا کہ کراچی سے باہر جانے کے چھوٹے بڑے 37 راستے ہیں، جہاں سے ملزمان چھینی گئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلز باہر لے جاتے ہیں۔ایس ایس پی کے مطابق کراچی سے باہر نکلنے کے 5 اہم راستے ہیں، 3 راستے سب سے زیادہ استعمال کیے جاتے ہیں، ملزمان سسی ٹول پلازہ، ایم نائن اور موچکو سے گاڑیاں باہر لے جاتے ہیں۔ایس ایس پی کلیم ملک نے بتایا کہ شہر میں 5 ہزارکے لگ بھگ موٹر سائیکل چور موجود ہیں، کار اور موٹرسائیکل چوروں کا تعلق اندرون سندھ، پنجاب اور بلوچستان سے ہے۔انہوں نے کہاکہ رواں سال55 ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں چوری و چھین لی گئیں، جن میں نئی اور پرانی موٹرسائیکلیں شامل ہیں، جب کہ 2100 سے زائد کاریں چوری و چھینی گئیں۔ایس ایس پی کے مطابق چھینی گئی موٹر سائیکلیں بلوچستان منتقل کردی جاتی ہیں، ان میں سے پرانی موٹر سائیکلیں کباڑیوں کو فروخت کی جاتی ہیں۔ اب تک کار لفٹروں کے 63 گینگ کے 886 کارندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔