عوام کو اپنے ووٹ کے ذریعے آزادانہ طورپر نمائندوں کے انتخاب کا موقع ملنا چاہیے، محمد حسین محنتی

عوام کو اپنے ووٹ کے ذریعے آزادانہ طورپر نمائندوں کے انتخاب کا موقع ملنا ...
عوام کو اپنے ووٹ کے ذریعے آزادانہ طورپر نمائندوں کے انتخاب کا موقع ملنا چاہیے، محمد حسین محنتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر سے)امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہا ہےکہ ملک میں اب سلیکٹڈ کا کھیل بند ہونا چاہیے، اسٹیبلشمنٹ کو غیرجانبدار رہنا چاہیے، عوام کو اپنے ووٹ کے ذریعے آزادانہ طورپر نمائندوں کے انتخاب کا موقع ملنا چاہیے، آج پاکستان بھر میں خصوصاً سندھ میں سندھ ثقافت کلچر ڈے منایا جارہا ہے، سندھ دھرتی ثقافتوں کی امین ہے، سندھ کی تہذیب وتمدن کی تاریخ ہزاروں   سال پرمحیط ہے، پیپلزپارٹی نے ملک میں کرپشن کا رواج دیا۔

تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے پریس کلب عمرکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا  کہ بلاول بھٹو خود انڈر ٹریننگ ہے وہ   عوام سےکیا موقع مانگ رہے ہیں،  ملک میں صاف شفاف غیرجانبدارانہ احتساب سب کا ہونا چاہیے۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ آٹھ فروری کو ہر حال میں الیکشن ہونے چاہیے ، انتخابات میں تاخیری حربوں کو جماعت اسلامی کسی صورت قبول نہیں کریں گی، الیکشن نہ کرانے کی صورت میں جماعت اسلامی ملک گیر تحریک چلائے گی۔ 

محمد حسین محنتی کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے تمام حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی، عوام تبدیلی کےلیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اب سلیکٹڈ کا کھیل بند ہونا چاہیے۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو غیرجانبدار رہنا چاہیے ، پاکستان اب مزید کسی تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے عوام کو اپنے ووٹ اور مرضی سے آزادانہ طور پر نمائندوں کا  انتخاب کو موقع دیاجائے ۔