لاہور میں میٹرو بس انتظامیہ بھی بجلی چوری میں ملوث نکلی، جرمانہ عائد

لاہور میں میٹرو بس انتظامیہ بھی بجلی چوری میں ملوث نکلی، جرمانہ عائد
لاہور میں میٹرو بس انتظامیہ بھی بجلی چوری میں ملوث نکلی، جرمانہ عائد
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)میٹرو بس انتظامیہ بھی بجلی چوری میں ملوث نکلی جس پر لیسکو حکام نے جرمانہ عائد کر دیا۔انتظامیہ کے زیر استعمال میٹر کا ایک فیز ڈیڈ تھا، میٹر کا ایک فیز ڈیڈ ہونے کی وجہ سے لیسکو کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ میٹرو بس انتظامیہ کو ڈٹیکشن بل کی مد میں 24ہزار یونٹ چارج کیے ہیں۔چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے بتایا کہ انسداد بجلی چوری مہم بلا تفریق جاری رہے گی، اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔