نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کوٹ خواجہ سعید ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ ، ہسپتال کی حالت زار پر برہم، ایم ایس کو تبدیل کرنے کا حکم 

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کوٹ خواجہ سعید ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ ، ہسپتال کی ...
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کوٹ خواجہ سعید ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ ، ہسپتال کی حالت زار پر برہم، ایم ایس کو تبدیل کرنے کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کوٹ خواجہ سعید ٹیچنگ ہسپتال کی حالت زار دیکھ کر برہم ہو گئے اور ایم ایس کو تبدیل کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل  دنیا نیوز کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کوٹ خواجہ سعید ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ  کیا، طبی سہولتوں کے فقدان اور صفائی کے ناقص انتظامات پر مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے،ہسپتال کی حالت زار دیکھ کر محسن نقوی نے اظہار برہمی کیا اور  ایم ایس کو تبدیل کرنے کا حکم  دیدیا۔محسن نقوی نے کہاکہ ہسپتال میں علاج کی سہولتیں بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔