حکومتی اقدامات  بے اثر، آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر

حکومتی اقدامات  بے اثر، آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر
حکومتی اقدامات  بے اثر، آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومتی کوششوں کو خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی، آلودہ ترین شہروں میں لاہورپھر پہلے نمبر پر آگیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  لاہور کا آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبرہے جس کا  ایئر کوالٹی انڈیکس 398 ریکارڈ کیا گیا،دوسری جانب  شہر قائد کراچی آلودہ ترین شہروں میں دوسرے سے تیسرے نمبر پر چل گیا ، ایئر کوالٹی انڈیکس 237ریکارڈ کیاگیا۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں نئی دلی دوسرے نمبر پر  ہے جس کا  ایئر کوالٹی انڈیکس 318ریکارڈ کیا گیا،ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151سے 200درجے تک آلودگی مضر صحت ہے،201سے 300درجے تک آلودگی انتہائی مضرصحت ہے،301سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔