چند سیاسی رہنماؤں کے پی ٹی آئی چھوڑنے پر شکر ادا کرتا ہوں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی 

چند سیاسی رہنماؤں کے پی ٹی آئی چھوڑنے پر شکر ادا کرتا ہوں، سابق چیئرمین پی ...
چند سیاسی رہنماؤں کے پی ٹی آئی چھوڑنے پر شکر ادا کرتا ہوں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چند سیاسی رہنماؤں کا پارٹی چھوڑنے  پر شکریہ ادا کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل  دنیا نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے بعد صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ  مجھ سے نہ کوئی ملا نہ مذاکرات کئے،مجھے غیر آئینی طور پر پکڑا گیا،یاسمین راشد واضح طور پر کہہ رہی تھیں، لوگ اندر نہ جائیں،میں واضح کررہا ہوں الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی،خدشہ ہے کہیں یہ الیکشن سے بھاگ ہی نہ جائیں،ان کاکہناتھا کہ قریبی ساتھیوں کے چھوڑنے کا دکھ ہے،لیکن چند سیاسی رہنماؤں کے پی ٹی آئی چھوڑنے پر شکر ادا کرتا ہوں۔