پی آئی اے کو 2021 میں ضبط کیئے گئے 2 طیارے کتنے ملین ڈالر میں واپس مل گئے؟ بڑی خبر آ گئی 

پی آئی اے کو 2021 میں ضبط کیئے گئے 2 طیارے کتنے ملین ڈالر میں واپس مل گئے؟ بڑی ...
پی آئی اے کو 2021 میں ضبط کیئے گئے 2 طیارے کتنے ملین ڈالر میں واپس مل گئے؟ بڑی خبر آ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز نے انڈونیشیامیں لیزنگ کمپنی کو 13 ملین ڈالر ادا کر دیئے ہیں جس کے بعد ایک طیارہ ایک یا دو روز میں پاکستان پہنچ جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوسرا طیارہ بھی چند روز میں پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہو جائے گا، دونوں طیاروں کی شمولیت کے بعد پی آئی اے ایئر بس طیارے 16 ہو جائیں گے ، پی آئی اے کے دو ایئر بس لیزنگ کمپنی سے تنازعے کے باعث ستمبر 2021 سے جکارتہ میں تھے ، ری ڈیلیوری چارجز بچا کر ان طیاروں کو 26 ملین ڈالر کے عوض خریدا گیا ہے ۔

مزید :

قومی -