جنوبی افریقہ میں ہجوم نے 7نوجوانوں کو باندھ کر ایسا سلوک کیا کہ روح کانپ اٹھے

جنوبی افریقہ میں ہجوم نے 7نوجوانوں کو باندھ کر ایسا سلوک کیا کہ روح کانپ اٹھے
جنوبی افریقہ میں ہجوم نے 7نوجوانوں کو باندھ کر ایسا سلوک کیا کہ روح کانپ اٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی افریقہ ان دنوں قتل کی بڑھتی ہوئی شرح سے متاثر ہے، پولیس نے   سب سے پرتشدد بستی میں سے ایک میں گشت کیا جہاں ایک "ہجوم" نے جرائم کی لہر کے الزام میں 7 افراد کو باندھ کرزندہ جلا دیا. غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کمیونٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جوہانسبرگ کے شمال میں ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ لوگوں پر مشتمل قصبہ Diepsloot، جہاں قتل اور عصمت دری عروج پر ہے وہاں 7 نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں۔ جمعے کی رات دیر گئے دو "جلی ہوئی لاشوں" کے بارے میں الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

"جنگ " کے مطابق پولیس کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ماویلا ماسونڈو نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو ایک بیان میں کہا۔" مزید 5 لاشیں  ہفتے کی صبح ایک قریبی علاقے سے برآمد ہوئیں ،ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں واقعات میں، متاثرین پر ہجوم نے حملہ کیا اور انہیں جلا دیا،" پانچوں افراد کی لاشیں، جن کی عمریں تقریباً 20 سال تھیں، اینٹوں کے ڈھیر سے ملی تھیں۔