پاک، امریکی مذاکرات اگلے ہفتے  شروع ہونگے، مختلف امریکی وفود کی پاکستان آمد  طے

 پاک، امریکی مذاکرات اگلے ہفتے  شروع ہونگے، مختلف امریکی وفود کی پاکستان ...
 پاک، امریکی مذاکرات اگلے ہفتے  شروع ہونگے، مختلف امریکی وفود کی پاکستان آمد  طے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک، امریکی مذاکرات اگلے ہفتے  شروع  ہونگے، مختلف امریکی وفود کی پاکستان آمد  طے ہو گئی ہے۔یہ مذاکرات کن امور پر ہونگے اس حوالے سے جو تفصیلات موصول ہوئی ہیں ان کے مطابق  افغان صورتحال پر پاک امریکی مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میں ہونگے، 3 امریکی وفود 4 سے 12 دسمبر تک پاکستان پہنچیں گے.

 "جنگ " کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ  پاکستان میں مقیم امریکی ملازم 25000 افغانیوں کا معاملہ زیر بحث آئے گا ، غیر قانونی مہاجرین کے انخلاء پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین استعمال ہونے پر بات چیت ہوگی۔ وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان سے متعلق امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ جمعرات کو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ امریکی نائب وزیرخارجہ جولیٹا والس نوئیس آج (پیر) کو پاکستان پہنچ رہی ہیں ، اسی طرح امریکی اول نائب وزیرخارجہ الزبتھ ہورسٹ اسی مہینے کی نو دسمبر کو پاکستان کا دورہ کرینگی۔