میکسیکو میں ماں نے جان دے کر بیٹی کو شارک کے منہ سے بچالیا

میکسیکو میں ماں نے جان دے کر بیٹی کو شارک کے منہ سے بچالیا
میکسیکو میں ماں نے جان دے کر بیٹی کو شارک کے منہ سے بچالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میکسیکو سٹی: میکسکو کے ساحل پر ماریا نامی خاتون کی کم سن بیٹی پر شارک نے حملہ کردیا، ماریا نے بیٹی کو بچالیا تاہم خود شکار کا شکار بن گئی ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مانزانیلو کی بندرگاہ پر26 سالہ خاتون اپنی 5 سالہ بیٹی کے ہمراہ تیراکی کر رہی تھیں کہ اس دوران وہاں ایک شارک آگئی اور حملے کے لیے آگے بڑھی۔ ماں نے خطرہ بھانپتے ہوئے بچی کو آگے دھکیل کر بوٹ پر چڑھانے کی کوشش کی اور اس دوران خود شارک کا شکار بن گئی۔ شارک نے خاتون کی ٹانگ چبالی جس کے باعث کافی خون بہہ گیا۔ خاتون کو شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز انھیں بچانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔واقعے کے بعدمیکسیکو کی حکومت نے شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر ساحل پر نہانے پر پابندی عائد کردی۔