کسی پارٹی کا نہیں،پورے سندھ کا گورنر ہوں،کامران ٹیسوری

کسی پارٹی کا نہیں،پورے سندھ کا گورنر ہوں،کامران ٹیسوری
کسی پارٹی کا نہیں،پورے سندھ کا گورنر ہوں،کامران ٹیسوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ وہ کسی مخصوص پارٹی کا نہیں پورے سندھ کے گورنر ہیں۔

سماجی تنظیم کے تحت کراچی میں قائم اسکول کے دورہ کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے آصف زرداری سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایک دوسرے سے چھینا جھپٹی نہ کریں، سب مل کر کام کریں، سب ہی میری پارٹیاں ہیں، میں سب کا گورنر ہوں۔الیکشن وہ ہونا چاہیے جس پر تمام اسٹیک ہولڈر کو اطمینان ہو۔

گورنر سندھ نے کہا ہے کہ جلد بازی نہ کی جائے، لوگ معاشی طور پر پریشان ہیں۔

انہوں نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت سے بات کروں گا کہ اسکول کو گرانٹ دیں، دعا گو ہوں کہ اس طرح کے اسکول سندھ بھر میں ہوں۔

اس موقع پر انہوں نے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے اور مختلف سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔
 
 

مزید :

علاقائی -سندھ -