دانیال عزیز نےرانا ثنا اللہ کے دعوے کا جواب دیدیا

دانیال عزیز نےرانا ثنا اللہ کے دعوے کا جواب دیدیا
دانیال عزیز نےرانا ثنا اللہ کے دعوے کا جواب دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز نےرانا ثنا اللہ کے دعوے کا جواب دیدیا۔

دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کا احترام کرتا ہوں، میں نے کبھی کسی کی ٹکٹ کےلیے سفارش نہیں کی۔ پارٹی سمجھتی ہے کہ جو جیت سکتا ہے، اُسے ٹکٹ دیں، میرا کوئی اختلاف نہیں، پارٹی کی سیٹ ضائع کرنی ہے تو اُن کی مرضی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ ملک میں مہنگائی ہے، میں نے پارٹی میں ہر سطح پر مہنگائی سے متعلق مسئلہ اٹھایا۔

دانیال عزیز نے مزید کہا کہ خواجہ سعد رفیق اور خرم دستگیر نے کہا جو بات پارٹی کے اندر ہے اندر ہی ہونی چاہیے تھی۔ میں تو پارٹی کے اندر ان معاملات پر 5 سال سے بات چیت کرتا رہا ہوں۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پاکستان کی معیشت کو تباہ و برباد کردیا، ابھی بھی یہی کہتا ہوں معاملہ اچھے انداز میں چلائیں، رانا ثنا اللّٰہ شاید اس بات سے واقف نہیں تھے۔

یاد رہے کہ لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے دانیال عزیز اور احسن اقبال کے درمیان لفظی جنگ کو ٹکٹ کا جھگڑا قرار دیا تھا۔