بھارت کے ایک گاؤں سے 13 افراد کی لاشیں برآمد

بھارت کے ایک گاؤں سے 13 افراد کی لاشیں برآمد
بھارت کے ایک گاؤں سے 13 افراد کی لاشیں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست منی پورکے ایک گاؤں سے 13 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ 

غیر ملکی میڈیاکا مقامی پولیس کے حوالے سے کہنا ہے کہ گولیوں سے چھلنی لاشیں منی پور کے تنگنوپال ضلع کے ایک گاؤں سے ملی ہیں، خدشہ ہے کہ ان افرادکو منی پور میں جاری فسادات کے باعث قتل کیا گیا ہے،پولیس کے مطابق تنگنوپال ضلع کے گاؤں میں شدید فائرنگ اور لڑائی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔خیال رہے سات ماہ پہلے منی پور میں نسلی فسادات پھوٹ پڑے تھے جس کے نتیجے میں 180 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے، تین مئی کو اکثریتی میتی نسلی گروپ اور اقلیتی کوکی کمیونٹی کے درمیان حکومتی مراعات اور کوٹے کے ایشوز پر فسادات پھوٹنے کے بعد سے وقفے وقفے سے ریاست میں پرتشدد واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔