پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار

پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار
پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو چمن سے کوئٹہ جاتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔ 

ڈپٹی کمشنر کاکہنا ہے کہ باب چمن کےقریب لیویز ،پولیس اور ایف سی کی مشترکہ ٹیم معمول کی چیکنگ پر تھی کہ اس دوران منظور پشتین کا قافلہ وہاں سے گزرا، قافلے کو روکنے کی کوشش کی گئی تو قافلے میں شامل کچھ لوگوں نے اپنی گاڑیاں روکنے کے بجائے اہلکاروں پر چڑھا دیں اور اس دوران فائرنگ بھی کی۔ جواب میں اہلکاروں نے بھی منظور پشتین کی گاڑی کے ٹائر پر فائرنگ کی تاہم منظور پشتین اور ان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے بعد سرچ آپریشن کرتے ہوئے منظور پشتین کو ایک گودام سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔واقعے کا مقدمہ منظور پشتین کے خلاف درج کرلیا گیا ہے ۔ 

مزید :

قومی -