معروف فٹبال کلب کے سابق چیف پر ساتھی خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام 

معروف فٹبال کلب کے سابق چیف پر ساتھی خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام 
معروف فٹبال کلب کے سابق چیف پر ساتھی خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے ’اے ایف سی ومبلڈن‘ فٹ بال کلب کے سابق چیف ڈینی میکلن کے خلاف خواتین کولیگزکو ہراساں کرنے کے الزام میں فٹ بال ایسوسی ایشن نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔میل آن لائن کے مطابق ڈینی میکلن فٹ بال کلب کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے جب انہوں نے مبینہ طور پر متعدد خواتین ساتھی ورکرز کے ساتھ فحش گوئی کی اور بعض کو گالیاں دیں۔
پولیس کے مطابق ڈینی میکلن کی خواتین ملازمین کے متعلق انتہائی شرمناک اور صنفی امتیاز پر مبنی گفتگو کی ایک ویڈیو ریکارڈنگ منظرعام پر آنے کے بعد فٹ بال ایسوسی ایشن نے ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ ڈینی میکلن کی طرف سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اپنی ذہنی حالت کے بارے میں ایک مشتبہ پوسٹ کی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ خودکشی کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔
ڈینی میکلن کی یہ پوسٹ سامنے آنے کے بعد پولیس انہیں تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ انہیں کسی طرح کے غلط اقدام سے روکا جا سکے۔ پولیس کی طرف سے ڈینی میکلن تک پہنچنے کے لیے شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے۔ ڈینی میکلن اس وقت نامعلوم جگہ پر موجودہیں۔
ڈینی میکلن نے سوشل میڈیا پر اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ وہ اپنے خلاف اس کارروائی کی وجہ سے شدید ڈپریشن کا شکار ہیں۔ اس نے پوسٹ میں خواتین کے متعلق نازیبا گفتگو کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ ایک گھٹیا حرکت تھی، جس پر میں شرمندہ ہوں۔ میری اس حرکت سے کئی لوگوں کو بہت تکلیف سے گزرنا پڑا۔“

مزید :

کھیل -