امریکی خارجہ پالیسی پر انمٹ نقوش چھوڑنے والے ہنری کسنجرسے متعلق چشم کشا انکشافات 

امریکی خارجہ پالیسی پر انمٹ نقوش چھوڑنے والے ہنری کسنجرسے متعلق چشم کشا ...
امریکی خارجہ پالیسی پر انمٹ نقوش چھوڑنے والے ہنری کسنجرسے متعلق چشم کشا انکشافات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے وزیرخارجہ اور نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر رہنے والے ہنری کسنجر 100سال کی عمر پا کر گزشتہ دنوں دنیا سے رخصت ہو گئے۔ نیویارک پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں ہنری کسنجر کے بارے میں چشم کشا انکشاف کیا ہے کہ امریکی خارجہ پالیسی پر انمٹ نقوش چھوڑنے والے ہنری کسنجر جوانی میں ایک پلے بوائے کے طور پر شہرت رکھتے تھے، جو آزادانہ جنسی تعلق کے قائل تھے۔ 
رپورٹ کے مطابق ہنری کسنجر نے دو شادیاں کیں۔ انہوں نے اپنی پہلی بیوی کو 1964ءمیں طلاق دی اور نینسی کے ساتھ شادی کی جو آخری وقت تک ان کے ساتھ رہیں۔ نینسی کی عمر اس وقت 89سال ہے۔ اخبار کے مطابق ہنری کسنجر کے اوائل عمری میں کئی معروف اور اپنے اپنے شعبے کی کامیاب ترین خواتین کے ساتھ مراسم رہے، جس کی وجہ سے انہیں ’واشنگٹن کاسب سے بڑا سونگر‘ (Washington's greatest swinger)کے لقب سے بھی پکارا جاتا تھا۔ 
رپورٹ کے مطابق ہنری کسنجر اپنے بطور پلے بوائے زندگی کے بارے میں اپنے انٹرویوز میں خود بھی کئی طرح کے اعترافات کر چکے ہیں۔عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ہنری کسنجر کے جن خواتین کے ساتھ تعلقات رہے ان میں کینڈس برجن، شرلے مکلین، جل سینٹ جان، مارلو تھامس، لیو اولمان ، سمانتھا ایگر ، ڈیانی سویئر و دیگر شامل ہیں۔ ڈیانی سویئر اس وقت وائٹ ہاﺅس میں ملازمت کرتی تھیں۔