امریکہ میں لیڈی ڈاکٹر کی خوبصورتی درد سر بن گئی 

امریکہ میں لیڈی ڈاکٹر کی خوبصورتی درد سر بن گئی 
امریکہ میں لیڈی ڈاکٹر کی خوبصورتی درد سر بن گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون ڈاکٹر نے شکوہ کیا ہے کہ اس کے مریض اسے سنجیدہ نہیں لیتے اور ڈاکٹر کی طرف سے اس کا ایسا سبب بیان کیا گیا ہے کہ سن کر آپ کے لیے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق سٹیسی نیٹو نامی یہ ڈاکٹر امریکی شہر لاس اینجلس میں واقع ایک ’ری جووی نیشن سنٹر‘ میں ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں۔ 
ڈاکٹر سٹیسی نیٹو کا کہنا ہے کہ ”میں اتنی خوبصورت ہوں کہ میرے مریض میری خوبصورتی کی وجہ سے مجھے سنجیدہ نہیں لیتے۔ اکثر لوگ مجھے دنیا کی خوبصورت ترین ڈاکٹر کہہ کر میری تعریف کرتے ہیں اور میرے لیے یہ لقب اعزاز کی بات ہے۔“ 
ڈاکٹر سٹیسی کہتی ہیں کہ ”میں جانتی ہوں کہ لوگوں کو توقع نہیں ہوتی کہ ڈاکٹر اتنے خوبصورت اور پرکشش ہوسکتے ہیں، چنانچہ جب وہ مجھے دیکھتے ہیں تو دیکھتے رہ جاتے ہیں۔تعریف کے ساتھ ساتھ کئی مریض خوبصورتی کی وجہ سے میری پیشہ وارانہ کارکردگی پر شک کرنے لگتے ہیں اور میری ہدایات کو سنجیدہ نہیں لیتے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -