پشاور میں غیر ملکی سیاح کی مبینہ خودکشی

پشاور میں غیر ملکی سیاح کی مبینہ خودکشی
پشاور میں غیر ملکی سیاح کی مبینہ خودکشی
کیپشن: فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مراد  آباد میں غیر ملکی سیاح نے مبینہ طور  پر خودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اطالوی شہری نے مبینہ طور  پر خودکشی کی، غیر ملکی سیاح کی شناخت جو شوا موائسز  ورگاس کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کی جانب سے جائے  وقوعہ سے شواہد اکھٹا  کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اطالوی سیاح کو 9  اکتوبر کو  سیاحتی ویزا جاری ہوا تھا اور متوفی  18 اکتوبرکو  باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ  سے پشاور میں داخل ہوا تھا۔پولیس کے مطابق اطالوی سیاح عارضی طور  پر نجی سوسائٹی کے فلیٹ میں مقیم تھا۔