حلقہ بندیوں میں کراچی کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے،(ن) لیگ

حلقہ بندیوں میں کراچی کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے،(ن) لیگ
حلقہ بندیوں میں کراچی کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے،(ن) لیگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنما بشیر میمن نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر تحفظات ہیں، ہمیں الیکشن کمشنر سندھ پر اعتماد نہیں۔حلقہ بندیوں میں کراچی کے ساتھ انصاف ہونا چاہئے، حلقہ بندیوں سے متعلق ہم نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا۔

بشیر میمن نے مزید کہا کہ ہمارے پاس قانونی راستہ موجود ہے، ہم پرامن لوگ ہیں، قانونی راستہ ہی استعمال کریں گے، حلقہ بندیوں کے اصولوں کی دھجیاں اڑائی گئیں، فرمائشوں پر حلقے بنائے گئے، ہم نے کسی افسر کو دھمکی نہیں دی، سعید غنی میری طرح ورکر ہے جو بولتا ہے بولنے دیں۔

 نہال ہاشمی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پری پول دھاندلی شروع کردی ہے، پیپلزپارٹی کی دھاندلیوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔