کولئی پالس (ڈیلی پاکستان آن لائن)کوہستان کے ضلع کولئی پالس میں تصاویر وائرل ہونے پر لڑکی کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، مقتولہ کے قتل کے نامزد مرکزی ملزم اور مقتولہ کے چچا کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم محمد نواز پر اپنے بھائی اور لڑکی کے والد کے ساتھ مل کر بھتیجی کو قتل کرنے کا الزام ہے، ملزم کو گرفتاری کے بعد بشام کے علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔علاقہ مجسٹریٹ نے ملزم کو 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ 24 نومبر کو برشریال میں دو لڑکیوں کی جعلی تصاویر وائرل ہوئی تھیں، ویڈیو وائرل ہونے پر ایک لڑکی کو قتل، دوسری کو بچا لیا گیا تھا۔
تصاویر وائرل ہونے پر لڑکی کے قتل کی خبر 27 نومبر کو سامنے آئی تھی۔