دولت ہتھیانے کے لیے شوہر کا قتل کرنے والی خاتون کو سزائے موت

دولت ہتھیانے کے لیے شوہر کا قتل کرنے والی خاتون کو سزائے موت
دولت ہتھیانے کے لیے شوہر کا قتل کرنے والی خاتون کو سزائے موت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب میں ریاض ریجن کے حکام نے شوہر کو قتل کرنے کے جرم میں سعودی خاتون کو عدالت کے حکم پر سزائے موت دی ہے۔ 
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی خاتون ھدی بنت الحمیدی  المطیری نے اپنے شوہر حسن بن عایش المطیری کو چھری کے وار کرکے  ہلاک کردیا تھا اور اس کی دولت  ہتھیا لی تھی۔ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی جس پر اس نے اقبال جرم کرلیا۔ 
 بیان میں مزید کہا گیا کہ عدالت نے  قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر موت کی سزا سنائی تھی جس کی توثیق پہلے اپیل کورٹ اور اس کے بعد سپریم کورٹ نے کی۔
 ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پرعمل درآمد کا حکم جاری کیا تھا جسے پیرکو ریاض میں نافذ کردیا گیا۔ 

مزید :

عرب دنیا -